ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دہلی میں ڈنمارک کی 52سالہ خاتون سے گینگ ریپ کے معاملے میں پانچ مجرموں کو عمر قید کی سزا

دہلی میں ڈنمارک کی 52سالہ خاتون سے گینگ ریپ کے معاملے میں پانچ مجرموں کو عمر قید کی سزا

Sat, 11 Jun 2016 12:40:08  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،10جون؍(آئی این ایس انڈیا)تیس ہزاری کورٹ نے سال2014میں ڈنمارک کی ایک52سالہ خاتون سے گینگ ریپ معاملے میں پانچ مجرموں کوعمرقید کی سزا سنائی گئی ہے۔کورٹ نے اس سے پہلے پانچوں ملزمان کو مجرم قرار دیا تھا۔جمعرات کو تیس ہزاری کورٹ میں سزاپر بحث کے دوران پولیس نے تمام قصورواروں کے لئے عمر قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ ملک میں مہمان کا بہت اعزاز کیا جاتا ہے اور اس واردات کو انجام دینے والوں کو کوئی رعایت نہیں دینی چاہئے۔وہیں قصورواروں کے وکیل نے عدالت سے کم از کم سزا کی گزارش کی تھی اور کہا تھا کہ قصورواروں کی عمر 20سے 30سال کے درمیان ہے، ایسے میں انہیں عمرقید کی سزا نہ دی جائے۔اس سے پہلے عدالت نے گینگ ریپ معاملے میں ارجن، راجو، محمد رضا، مہندر، اور راجو بجی کو مجرم قرار دیا تھا۔ان پانچوں کو عدالت نے عصمت دری، کڈنیپنگ اور ڈکیتی کا مجرم سمجھا تھا۔اس معاملے میں ایک اور ملزم شیام لال کی موت گزشتہ سال تہاڑ جیل میں ہو گئی تھی، جبکہ تین ملزم نابالغ لڑکوں پر جے جے بی میں کیس چل رہا ہے۔


Share: